- گوگل نے اسرائیل کو ٹیکنالوجی دینے کیخلاف احتجاج کرنے والے 28 ملازمین کو نکال دیا
- آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کوئی کردار نہیں، عمران خان
- ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
- سعودی سرمایہ کاری میں کوئی لاپرواہی قبول نہیں، وزیراعظم
- ایران کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسحاق ڈار
- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ
درہ آدم خیل: خیبرپختون خوا میں نامعلوم ملزمان نے وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، وہ محفوظ رہے تاہم اسکواڈ میں شامل ایک پولیس اہل کار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے علاقے درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کوہاٹ سے درہ آدم خیل جارہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں شبلی فراز محفوظ رہے تاہم سیکیورٹی دستے میں شامل ایک پولیس اہلکار اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
ڈی آئی جی کوہاٹ طاہر ایوب کے مطابق واقعے میں شبلی فراز محفوظ رہے، ان کے ساتھ کوہاٹ پولیس کا سیکیورٹی اسکواڈ بھی موجود تھا، فائرنگ سے پولیس اہل کار معمولی زخمی ہوا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد مزید تفصیلات سامنے آجائیں گی۔
اطلاعات ہیں کہ وفاقی وزیر شبلی فراز پر کوہاٹ جاتے ہوئے درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ کی گئ، خدا کا شکر ہے وہ حملے میں محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ڈرائیور شدید زخمی ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ، اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 19, 2021
وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے فائرنگ کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ان پر درہ آدم خیل کے مقام پر فائرنگ ہوئی شکر ہے کہ وہ محفوظ رہے لیکن بدقسمتی سے ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی وزیر سائینس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز پر قاتلانہ حملے کی مذمت
چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخواہ سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب
فائرنگ واقعے میں زخمی ہونے والے شبلی فراز کے ڈرائیور اور گارڈ کی جلدصحتیابی کے لئے دعا@shiblifaraz
ایڈمن پوسٹ— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 19, 2021
اسی ضمن میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری اور آئی جی خیبر پختون خوا سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔