اٹلی میں تعمیراتی کام کے دوران بھاری کرینوں کے تصادم میں 3 مزدور ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 19 دسمبر 2021
حادثے میں دو راہگیر زخمی بھی ہوئے، فوٹو: ٹوئٹر

حادثے میں دو راہگیر زخمی بھی ہوئے، فوٹو: ٹوئٹر

روم: اٹلی کے شہر ٹورین میں ایک دیوہیکل کرین اور اس کی مدد کرنے والی نسبتاً چھوٹی کرین آپس میں ٹکرا کر مزدوروں پر گر گئیں جس کے نتیجے میں 3 مزدور ہلاک اور 2 راہگیر شدید زخمی ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے شہر ٹورین کی معروف شاہراہ پر تعمیراتی کام جارہی تھا اس دوران ایک دیوہیکل کرین کی مدد کے لیے ایک چھوٹی کرین بھی لائی گئی تھی تاہم کام کے دوران دونوں کرینیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

کرینوں میں تصادم کے نتیجے میں بڑی کرین سڑک پر گر گئی جہاں سے ایک کار بھی گزر رہی تھی جب کہ چھوٹی کرین کے دو ٹکڑے ہوگئے۔ حادثے میں 2 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔

بڑی کرین کے سڑک پر گرنے سے ایک کار کو شدید نقصان پہنچا اور دو افراد زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔