برازیل میں جنگل کی آگ سے ایک کروڑ 70 لاکھ کے قریب جانور ہلاک رپورٹ
اس وسیع پیمانے پر لگی آگ دراصل مختلف مقامات و مواقع پر 22،000 آتشزدگیوں کا نتیجہ تھی
SARGODHA:
2020 میں برازیل کی مرطوب زمینوں (wetlands) میں لگی آگ سے مرجانے والے جانوروں کا ہوش ربا مطالعہ سامنے آیا ہے۔
برازیل کے ماہرین برائے جنگلی حیاتیات نے بتایا کہ تخمینہ شدہ تعداد کے مطابق 1 کروڑ 70 لاکھ vertebrates (ریڑھ کی ہڈی والے جانور) بشمول رینگنے والے جانور، پرندے اور بندر جنگلی آگ کی نذر ہوگئے ہیں۔
آتشزدگیوں کا دورانیہ فروری 2020 سے نومبر 2020 پر محیط ہے جس نے برازیل کے ایک بڑے خطے Pantanal wetlands کو انسان تو کیا جانوروں تک کیلئے ناقابل رہائش بنادیا ہے۔
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) برازیل کی سربراہ ڈاکٹر ماریانا نپولیٹانو نے بتایا کہ اس وسیع پیمانے پر لگی آگ دراصل مختلف مقامات و مواقع پر 22،000 آتشزدگیوں کا نتیجہ تھی۔
واضح رہے کہ برازیل کے Pantanal wetlands دنیا بھر میں موجود مرطوب زمینوں کا کُل 30 فیصد حصہ ہیں۔