- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
بھارت میں دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی پوتی کی بلی چڑھادی گئی
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2021/12/2260832-untitledcopy-1639936479-934-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
اسلام نے بچیوں کو زندہ دفن کرنے کی زمانہ جاہلیت کی اذیت ناک رسم کا خاتمہ کیا لیکن آج بھی ایسے بدترین لوگ موجود ہیں جن کے ہاتھ نومولود بچوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے ذرا نہیں کپکپاتے۔
بھارت میں ایسے واقعات کی بھرمار ہے اور شرمندگی اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس میں ہمارے مسلمان بھی شامل ہیں۔
جنوبی بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رشتے کے دادا کی صحت یابی کیلئے 6 ماہ کی بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا گیا۔ پولیس کو واقعے کی بھنک اس وقت پڑی جب مقامی تحصیلدار نے اس کی اطلاع دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ نصیرالدین کی شادی شالہا سے ہوئی تھی جن سے ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ نصیر الدین کے چچا عصرالدین حال ہی میں بیرون ملک سے آئے تھے۔ عصرالدین کی طبیعت اکثر خراب رہنے لگی تھی۔ ان کی اہلیہ شرمیلا بیگم نے اس حوالے سے ایک پیر سے رابطہ کیا جس کا نام محمد سلیم تھا۔ محمد سلیم نے انہیں اس کا علاج یہ بتایا کہ کسی بچے کو ایسے قتل کیا جائے کہ اس کا خون زمین پر نہ گرے۔
رپورٹس کے مطابق شالہا کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ شرمیلا بیگم نے ہی بنایا۔ آدھی رات کو شرمیلا شالہا کے گھر میں داخل ہوئیں اور ماں کے پہلو میں سورہی 6 ماہ کی بچی کو اغوا کرلیا۔ شالہا کی جب آنکھ کھُلی تو بیٹی کو نہ پاکر خوفزدہ ہوگئیں۔ تلاش کرتے کرتے جب وہ باہر آئیں تو شرمیلا ملیں۔ شرمیلا انہیں لیکر گھر کے عقبی حصے میں آئیں جہاں انہوں نے بچی کو پانی کی ٹنکی میں پہلے ہی ڈبو کر مار دیا تھا۔
شالہا کے بیان کے مطابق بیٹی کو مارنے کے بعد شرمیلا اسے دفن کرنے کیلئے ان پر دباؤ ڈالتی رہیں۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے بچی کی لاش کو برآمد کرکے اسے معائنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔