- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
امریکی ایئرپورٹ پر اشیائے خورونوش فراہم کرنے والے خودکار روبوٹ

ایئرپورٹ پر غذا اور مشروبات فراہم کرنے والے دنیا کے پہلے روبوٹ نے کام شروع کردیا ہے۔ فوٹو: فائل
سنسناٹی: بسا اوقات مصروف ایئرپورٹ پر لوگوں کو کھانے اور جوس وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ دوری کی وجہ سے یا اپنی قطار کی وجہ سے دکان تک نہیں جاسکتے۔ اب ان کے لیے امریکی ایئرپورٹ پر خودکار ’اوٹوبوٹ‘ نامی روبوٹ متعارف کرائے گئے ہیں۔
کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جسے بطورِ خاص ایئرپورٹ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ فوڈ ڈیلیوری کے لیے سب سے پہلے اسے سنسناٹی ایئرپورٹ پرآزمایا گیا ہے جو پہیوں کی مدد سے تیزی سے دوڑتا رہاتا ہے۔
ایئرپورٹ کی کسی بھی حصے میں موجود دکان سے آپ کھانا، مشروبات، سافٹ ڈرنکس اور سفر کی دیگر اشیا خریدسکتے ہیں اور روبوٹ انہیں لے کر آپ کے پاس حاضر ہوجاتا ہے۔ آرڈر ملنے کے بعد متعلقہ انسانی اسٹاف اس میں درکار اشیا رکھ کر آپ کی جانب رواں دواں ہوجاتا ہے۔
ایک پرہجوم ایئرپورٹ پر رکاوٹوں اور لوگوں سے بچنے کے لیے اس میں لیزر ریڈار (لیڈار) نصب ہے جبکہ ایئرپورٹ کی جامد رکاوٹوں کا پورا نقشہ اس کے اندر موجود ہے۔ اس کے علاوہ وائی فائی سگنل، کیمرہ اوربلیو ٹوتھ نظام بھی موجود ہے۔
ایپ کی بدولت صارفین روبوٹ کی موجودگی اور مقام کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ آرڈر کرنے کے بعد فون پر ایک کیو آر کوڈ بھیجا جاتا ہے۔ جب روبوٹ آرڈر دینے والے صارف کے پاس جاتا ہے تو کیو آر کوڈ سے روبوٹ کے اندر کا حصہ کھلتا ہے جس کی بدولت آپ مطلوبہ کھانا یا شے اٹھاسکتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں اس سہولت کو دیگر ایئرپورٹس پر آزمایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔