گریٹر اقبال پارک، خاتون کو ہراساں کرنیوالے 2اوباش گرفتار

نمائندہ ایکسپریس  پير 20 دسمبر 2021
سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار کونعیم اور طیب نے تنگ کیا،آوازیں کسیں
:فوٹو:فائل

سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار کونعیم اور طیب نے تنگ کیا،آوازیں کسیں :فوٹو:فائل

 لاہور: گریٹر اقبال پارک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں اوباش نوجوان لیڈی کانسٹیبل کو چھیڑتے رہے۔

گریٹر اقبال پارک میں سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات لیڈی اہلکار کو دو لڑکوں نے ہراساں کیا، لیڈی اہلکار نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی بعدازاں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر محمد عابد خان کی ہدایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لیڈی اہلکار کو پولیس لائنز سے سیکیورٹی ڈیوٹی پر بھجوایا گیا تھا، دونوں ملزموں کو گریٹر اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 سے حراست میں لے کر ان کیخلاف تھانہ لاری اڈا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق راوی روڑ کے رہائشی نعیم اور طیب نے لیڈی اہلکار کو تنگ کیا اور آوازیں کسیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔