ٹانک میں نامعلوم افراد نے لیویز اہلکار کو قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
نامعلوم قاتل اہلکار سے سرکاری کلاشنکوف بھی لے اڑے ہیں، پولیس حکام- فوٹو:فائل

نامعلوم قاتل اہلکار سے سرکاری کلاشنکوف بھی لے اڑے ہیں، پولیس حکام- فوٹو:فائل

ٹانک: اماخیل زنانہ پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر لیویز اہلکار کو فائرنگ سے جاں بحق کردیا گیا۔

 

ٹانک میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز اہلکار کو قتل کردیا، جب کہ لاش جھاڑیوں میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق لیویز اہلکار کو ٹانک کے علاقے اماخیل زنانہ پولنگ اسٹیشن سے چند فرلانگ کے فاصلے پر قتل کیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لیویز اہلکار کی لاش قریبی جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے، جب کہ  نامعلوم قاتل اہلکار سے سرکاری کلاشنکوف بھی لے اڑے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔