ہار جیت سسٹم کا حصہ ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر ردعمل سامنے آگیا

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر ردعمل سامنے آگیا

اپشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر ردعمل سامنے آگیا۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان سینیٹ کی جنرل نشست پرضمنی انتخاب میں ووٹ پول کرنے کے لیے کے پی اسمبلی پہنچ گئے۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں کیوں ہار رہی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کو برتری، پی ٹی آئی کو کئی مقامات پر اپ سیٹ شکست

وزیر اعلی نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہار جیت سسٹم کا حصہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔