- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
جنگ سے نہیں ڈرتے لیکن امریکا مذاکرات پر آمادہ ہوا تو خیرمقدم کریں گے، چین

امریکا نے باہمی فائدہ مند مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی تو خیر مقدم کریں گے، وزیر خارجہ (فوتو: فائل)
بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ سے ڈرتے نہیں تاہم وہ مذاکرات پر آمادہ ہوں تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ایی نے تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ کا ذمہ دار امریکا کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے اسٹریٹیجک غلط فہمیاں مسائل پیدا کر رہی ہیں۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ایی نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ تصادم سے نہیں ڈرتے، اگر ایسا ہوا تو بھرپور طریقے سے جنگ کریں گے البتہ امریکا باہمی طور پر فائدہ مند مذاکرات کرتا ہے تو خطے میں پائیدار امن کے لیے مکمل تعاون کو تیار ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : امریکی اور چینی صدور کی ’دھمکیوں بھری‘ ورچوئل بات چیت کا مایوس کن اختتام
دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کی فضا میں کافی عرصے بعد ایک ایسا بیان سامنے آیا ہے جس میں مذاکرات کی بات کی گئی ہو تاہم وزیر خارجہ وانگ ایی نے اپنے بیان میں یہ واضح نہیں کہ امریکا نے کسی بھی سطح پر مذاکرات کی پیشکش کی ہے یا چین اس میں پہل کرے گا۔
خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ کا یہ اہم بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور چینی صدر نے حال ہی میں پہلی بار ویڈیو لنک پر بات چیت کی تاہم یہ تاریخی ورچوئل ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا جمہوریت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چین
قبل ازیں امریکا نے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزام پر چینی اداروں اور شخصیات پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں چین نے بھی امریکا پر جوابی پابندیاں عائد کیں اور تاحال تناؤ برقرار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔