کے پی الیکشن؛ تشہیر کیلیے امیدواروں نے اصلی موٹرسائیکل اور ٹرالی لٹکا دی

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
کھمبوں کے درمیان لٹکی ہوئی اصل چارپائی، موٹرسائیکل اور ٹرالی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

کھمبوں کے درمیان لٹکی ہوئی اصل چارپائی، موٹرسائیکل اور ٹرالی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر تین امیدواروں نے کھمبوں کے درمیان اصلی چارپائی، موٹرسائیکل اور ٹرالی لٹکا دیں جو دراصل ان کے انتخابی نشانات تھے۔

یہ تصویر ٹوئٹر صارف ’’خوشی‘‘ نے اپنی ایک ٹویٹ کے ساتھ شیئر کرائی ہے:

https://twitter.com/aaho_aaho/status/1471753787467616258

خوشی نے لکھا: ’’بلدیاتی انتخابات کے امیدوار اپنے اپنے انتخابی نشان لٹکا کر تشہیر کررہے ہیں… یہ طریقہ پہلی بار دیکھا ہے۔‘‘

یہ ٹوئٹر صارف غالباً پاکستان تحریکِ انصاف کی حامی ہیں جن کے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ ان کے بارے میں اب تک مزید کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

ٹویٹ اور اس میں دی گئی تصویر سے یہ بھی پتا نہیں چل رہا کہ تصویر کب کھینچی گئی تھی اور خیبر پختونخواہ کے کونسے حلقے سے تعلق رکھتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔