اومیکرون؛ اسرائیل نے امریکا کو ’ریڈ لِسٹ‘ میں شامل کرلیا

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
اسرائیل نے کینیڈا پر پابندی عائد کردی، فوٹو: فائل

اسرائیل نے کینیڈا پر پابندی عائد کردی، فوٹو: فائل

تل ابیب: اسرائیل نے کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے پھیلاؤ کے پیش نظر امریکا اور کینیڈا کو سفری پابندیوں کے اعتبار سے ریڈ لسٹ میں شامل کرلیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومیکرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کر لیا ہے۔

اسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے۔ اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔

اسرائیلی صدر نفتالی بینیٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور کینیڈا پر پابندیوں کا اطلاق منگل سے ہوگا۔ دریں اثنا اسرائیل میں اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بوسٹر ڈوز لگائے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومیکرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔