مذاکرات کی کامیابی کا انحصار سعودی عرب کی سنجیدگی پر ہے، ایران

ویب ڈیسک  پير 20 دسمبر 2021
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ، سعید خطیب زادہ [فائل-فوٹو]

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ، سعید خطیب زادہ [فائل-فوٹو]

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے کیلئے تہران اور ریاض کے درمیان جاری مذاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوں گے یا نہیں، اس کا انحصار سعودی عرب کی سنجیدگی پر ہے۔

رواں سال ایران اور سعودیہ کے مابین بات چیت کا آغاز ایسے وقت میں ہوا تھا جب عالمی طاقتیں جوہری معاہدے پر ایران کو قائل کرنے میں مصروف تھیں۔

دی نیشنل نیوز کے مطابق ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دوسرے ممالک کے معاملات میں دخل انداز ہوئے بغیر خطے سے جُڑے مسائل کے مشترکہ سیاسی و سفارتی حل تلاش کرے۔ کیونکہ ہمارا ماننا ہے کہ خطے کے استحکام کیلئے ممالک میں باہمی احترام اور ہم آہنگی کی فضا قائم ہونا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب جس نے ایران سے اپنے تعلقات 2016 میں ختم کرلیے تھے، نے مذاکرات کو خوش آئیند لیکن مزید تحقیقات طلب قرار دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔