عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہوگئے

اسٹاف رپورٹر  پير 20 دسمبر 2021
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 1797 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔

نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 125300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 107424 روپے پر مستحکم رہیں۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔