- دو ہفتے قبل پاکستانی وفد نے ملاقات کی تھی، اسرائیلی صدر کی تصدیق
- عماد وسیم کو اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا، چیف سلیکٹر نے وجہ بتادی
- پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر
- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات جاری، 1584 امیدوار بلامقابلہ منتخب
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
تحریک انصاف کی شکست سے ثابت ہوگیا کہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی، فضل الرحمان

یہ سوچ شکست کھاچکی ہے کہ وہ فلاں جماعت کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ سربراہ پی ڈی ایم (فوٹو: فائل)
کوئٹہ: مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ پشاور میں جے یو آئی کے انتخابی امیدوار کی کامیابی نے ثابت کردیا کہ گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات میں حکومت پر ان کے اپنے ہی لوگوں نے عدم اعتماد کا اظہار کیا اور اب لوگوں نے پیغام دے دیا کہ یہ جعلی حکومت ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی افغان طالبان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جے یو آئی یونین کونسلز اور تحصیلوں کی سطح پر اب بھی سب سے بڑی جماعت ہے، ہماری جماعت سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھری ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو ’نادیدہ قوتیں‘جے یو آئی (ف) کے سامنے رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں اور مذہبی نظریے کی بنیاد پر سمجھا جاتا ہے کہ اگر ہم برسراقتدار آگئے تو امریکا اور مغربی قوتیں کیا سوچیں گی۔
مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس آئی معاملہ، وزیراعظم اس حد تک مداخلت نہ کریں کہ نظام متاثر ہو، فضل الرحمان
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قبول کرلیا تو اب ہم ان کے لیے کیوں ناقابل قبول ہوں گے؟۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ یہ سوچ شکست کھاچکی ہے کہ وہ فلاں جماعت کو آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں 17 اضلاع کے انتخابات میں سٹی میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں پر پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے۔
64 تحصیلوں میں منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق تحصیل چیئرمین کے لیے جے یو آئی 18 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ حکمران جماعت پی ٹی آئی کا 14 سیٹوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔