فہد عزیز تشدد کیس؛سندھ ہائی کورٹ نے میڈیکل رپورٹ اور روزنامچہ طلب کرلیا

ویب ڈیسک  منگل 11 فروری 2014
فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کی جانب سے تشدد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کی جانب سے تشدد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کے تشدد کی میڈیکل رپورٹ اور روزنامچہ 15 روز میں طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کی جانب سے تشدد کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر نے متعلقہ حکام سے فہد عزیز کی میڈیکل رپورٹ اور روزنامچہ 15 روز میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے پولیس کو ہدایت دی کہ فہد عزیز کو ہراساں بھی نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے گزشتہ روز بیرسٹر فروغ نسیم کے توسط سے سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے کارکن فہد عزیز پر پولیس کی جانب سے تشدد کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ فہد عزیز کو 3 روز قبل اس کی شادی والے دن پولیس حکام گرفتار کر کے لے گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔