- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
جامعہ کراچی میں ’صحت اور مصنوعی ذہانت‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحت کے نگہداشت کے شعبہ میں اہم تبدیلیاں ناگزیر ہیں،مریضوں، ڈاکٹروں اور اسپتالوں کے منتظمیں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کر کے آرٹیفیشل انٹلیجنس نمایاں تبدیلیاں رونما کرسکتی ہے، ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ کے تحت سینٹرفار آرٹیفیشل انٹلیجنس اِن ہیلتھ سائینسز جامعہ کراچی کا قیام وقت کی ضرورت تھا۔
یہ بات انہوں ”صحت سے متعلق علوم میں آرٹیفیشل انٹلیجنس“کے موضوع پر پیر کومنعقدہ ایک روزہ ورکشاپ میں اپنے خطاب کے دوران کہی۔ اس ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی کے تحت سرگرم سینٹرفار آرٹیفیشل انٹلیجنس اِن ہیلتھ سائینسز اور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ایل ای جے نیشنل سائینس انفارمیشن سینٹر میں ہوا۔ ورکشاپ میں اکٹر پنجوانی سینٹر کے ڈاکٹر ریاض الدین نے استقبالیہ خطاب کیا جبکہ برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیسسٹر شائر کے پروفیسر ڈاکٹر عاشق انجم نے خصوصی خطاب کیا۔ دیگر ملکی و غیر ملکی مقررین میں آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عمران نثار، برطانیہ کی کارڈف یونیورسٹی کے پروفیسرعمرراعنا، اور یونیورسٹی آف لیسسٹرشائرکے ہوئییو زاہو بھی شامل تھے۔
پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ آرٹیفیشل انٹلیجنس دراصل ہیومن ریسورس کے انجام دینے والے کام کو کم پیسوں اورسرعت سے انجام دے کر مریض، معالجین اور اسپتال کے منتظمین کی زندگیوں کو آسان کرتی ہے، بین الاقوامی مرکز نے آرٹیفیشل انٹلیجنس میں سرمایہ کاری اور افرادی قوت کو تربیت دے کر بڑا اہم قدم اُٹھایا ہے جس کا مقصد پاکستان میں صحت کے نگہداشت کے شعبہ کو جدید تر بنانا ہے، اس اد ارے کا قیام ملک میں ترقی کا سبب بنے گا جبکہ تربیت یافتہ افرادی قوت بھی تشکیل پائے گی۔ اس قدم سے ملک میں علم پر مبنی معیشت کو فروغ ملے گا۔ انہوں پروفیسر ڈاکٹر عاشق انجم کی جانب سے سینٹرفار آرٹیفیشل انٹلیجنس اِن ہیلتھ سائینسز جامعہ کراچی کے لئے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا، جبکہ دیگر ماہرین کا بھی شکریہ ادا کیا۔ آخر میں پروفیسر فرزانہ شاہین نے ورکشاپ کے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔