5 سالہ تجارتی پالیسی، برآمدات 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف

حسیب حنیف  منگل 21 دسمبر 2021
ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقررکیا گیا۔ (فوٹو : فائل)

ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقررکیا گیا۔ (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزارت تجارت نے نئی 5 سالہ 2020-25ء تجارتی پالیسی جاری کر دی جب کہ پالیسی کے تحت برآمدات 57 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقررکیا گیا۔

دستاویز کے مطابق نئی تجارتی پالیسی کے تحت برآمدات 57  ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا، ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل برآمدات کا ہدف 40 ارب ڈالرز مقررکیا گیا ہے۔

چمڑے کی برآمدات ایک ارب 38 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز، چاول کی برآمدات 3 ارب ڈالرز، فوڈ اور مشروبات کی برآمدات ایک ارب 53 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز، پھل اور سبزیوں کی برآمدات ایک ارب 36 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز، سرجیکل آلات کی برآمدات 82 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔

برآمدات کے 18 شعبوں کو ترجیحی فہرست میں شامل کردیا گیا،ترجیحی فہرست میں 7 روائتی اور 11 ڈویلپمنٹ شعبے شامل ہیں، تجارتی پالیسی پر عمل درآمد کیلیے مانیٹرنگ سسٹم جبکہ پالیسی پر عمل درآمد اور مانیٹرنگ کیلیے بورڈ قائم کیا گیا، وزیراعظم کی سربراہی میں “نیشنل ایکسپورٹ ڈوپلمنٹ بورڈ” تشکیل دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔