- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- چند درآمدی اشیا پر پابندی میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
- پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مریم نواز
دنیا غیر مستحکم افغانستان کی متحمل نہیں ہوسکتی، جنرل باجوہ

تھامس ویسٹ کا پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون بہتر بنانے کا عزم، افغان کردار ، موثرسرحدی بندوبست کی ستائش کی۔ فوٹو: فائل
راولپنڈی: جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف نے کہادنیا اور خطہ غیرمستحکم افغانستان کا متحمل نہیں ہو سکتا،بڑھتا انسانی بحران روکنے کیلیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے۔ انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے 17ویں اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
امریکی نمائندے نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، موثر پاک افغان سرحدی بندوبست کیلیے کاوشوں کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون بہتر بنانے کیلیے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
انہوں نے او آئی سی اجلاس کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔مزیدبراں تھامس ویسٹ نے ٹویٹ کیا او آئی سی کا اجلاس بار آور ثابت ہوا اور اہم نتائج سامنے آئے، ہیومینٹرین ٹرسٹ فنڈ قائم ہوا، او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی نامزدگی بھی اہم ہے، امریکا او آئی سی کے کردار اور تعاون کو سراہتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔