آسٹریلیا میں ویمن بیٹرکلین بولڈ ہونے کے باوجود ناٹ آؤٹ قرار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 21 دسمبر 2021
بولنگ سائیڈ نے اپیل نہیں کی تھی اس لیے انھیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بولنگ سائیڈ نے اپیل نہیں کی تھی اس لیے انھیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہوبارٹ: میچ کے دوران بولنگ سائیڈ کی جانب سے اپیل نہ کرنے پر بیٹر کوکلین بولڈ ہونے پر بھی ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا۔

آسٹریلیا میں ایک ویمنز میچ کے دوران بیٹر کوکلین بولڈ ہونے پر بھی ناٹ آؤٹ قرار دے دیا گیا کیونکہ بولنگ سائیڈ نے ان کے خلاف اپیل ہی نہیں کی تھی۔ یہ واقعہ کوئنزلینڈ فائر اور تسمانیہ ویمنز ٹائیگرز کے درمیان نیشنل ویمن کرکٹ لیگ میچ کی پہلی اننگز میں پیش آیا۔

تسمانیہ کی پیسر بیلنڈا واکاریوا نے کوئنزلینڈ کی بیٹر جورجیا وول کو گیند کی جو آف اسٹمپ کو چھوتی ہوئی گئی جس سے بیلز گرگئیں مگر بولنگ سائیڈ نہ ہی امپائرز نے نوٹس لیا، جب بیٹر ڈاٹ بال کے بعد دائیں جانب چلتی ہوئی گئیں تو ری پلیز میں گیند کے اسٹمپ کو ہٹ کرنے کی تصدیق ہوئی جس سے کمنٹیٹر بھی حیران رہ گئے، مگر چونکہ بولنگ سائیڈ نے اپیل نہیں کی تھی اس لیے انھیں آؤٹ قرار نہیں دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔