- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنان ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور خود کو منظم کریں، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر ایک شخص کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر جے یو آئی جیسی شدت پسند جماعتیں پی ٹی آئی کا متبادل ہیں تو واقعی آپ کی بات درست ہے۔
انہوں نے کہا کہ PTI کی لیڈرشپ اور کارکنان اس صورتحال میں ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈالیں اور عمران خان کی قیادت میں خود کو منظم کریں اس وقت اگر PTI کمزور ہوئی تو ملک بھیڑیوں کے ہاتھ لگ جائیگا۔
قبل ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا وعدہ پورا کیا، ماضی کے بلدیاتی انتخابات میں چیف منسٹرز کو ڈکٹیٹر بنا کر بٹھا دیا جاتا تھا، خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 17 تحصیل نشستوں پر کامیابی حاصل کی.
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ کئی جگہوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوئے، پاکستان تحریک انصاف کے مد مقابل جماعتوں کا موازنہ کیا جائے تو پنجاب میں پی ٹی آئی کا مقابلہ ایک پارٹی سے، سندھ میں دوسری اور خیبر پختونخوا میں کسی تیسری جماعت سے ہے، عمران خان کے مقابلے میں بلاول اور مریم نواز کی حیثیت سیاسی بونوں جیسی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج اور دیگر انتخابات کے نتائج کو دیکھا جائے تو پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک مختلف نہیں، عمران خان نے طاقتور بلدیاتی نظام کا جو وعدہ کیا، عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت اب بھی موجود ہے۔ پاکستان کو بلاول اور مریم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا، ان کی حیثیت عمران خان کے مقابلے میں سیاسی بونوں جیسی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے چار چار لوگوں نے کئی جگہوں پر آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لیا، پی ٹی آئی کے امیدواروں اور ان آزاد امیدواروں کے ووٹوں کو یکجا کرلیں تو یہ ووٹ بینک پاکستان تحریک انصاف کا ہی ہے،خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے ایک بات ثابت ہو گئی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے علاوہ بھی خیبر پختونخوا میں دیگر علاقائی جماعتوں کا ووٹ بینک موجود ہے.
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی میں ٹکٹس کی تقسیم درست کرلی جائے اور ایک امیدوار پی ٹی آئی کا الیکشن لڑے تو ووٹ بینک کا درست اندازہ ہو جائے گا کہ ہمارا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا. بلدیاتی انتخابات میں ہر تحصیل الیکشن میں دو دو، تین تین ایم این ایز اور ایم پی ایز موجود ہوتے ہیں، جب تک وہ اکٹھے نہیں ہوں گے تو ووٹ بینک بھی اکٹھا نہیں ہو سکتا،بلدیاتی انتخابات کے نظام میں ان کا اکٹھا ہونا ہی مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ہمیں کوئی پریشانی نہیں، میکنزم پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان انتخابات سے پی ٹی آئی کی غیر مقبولیت ظاہر نہیں ہوتی۔ بلدیاتی انتخابات کا معاملہ مقامی ایشوز پر ہوتا ہے، اس میں قومی رنگ نہیں ہوتا، اس میں اختلافات بھی شامل ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان انتخابات میں عام انتخابات کی طرح پارٹی کی لیڈر شپ بھی موجود نہیں ہوتی۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن پی ٹی آئی اور ن لیگ کے درمیان جبکہ سندھ میں پی ٹی آئی اور پی پی پی کے درمیان ہونا ہے، باقی چھوٹے مہمان اداکار ہیں، وہ ادھر ادھر کی باتیں کرتے پھریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔