- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملکی معشیت پر مزید دباؤ آتا، وزیرخزانہ
- او آئی سی کی یایسن ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار، اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ
- عمران خان صاحب! حقیقت سے کب تک بھاگیں گے؟
- حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا
- ننکانہ صاحب میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا
- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موجودگی سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ، 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری
- لانگ مارچ؛ راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
- زمینی فضا میں نیا اور انتہائی تعامل والا کیمیکل دریافت
- میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار
- سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم
- پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ، دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
- فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی
- حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے، شیخ رشید
- یوم تکبیر پر چاغی کی پکار
- آئی ایم ایف کیساتھ بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کرنے پر بات چیت
- محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ میں لگاتار دوسری نصف سنچری
- پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
- سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا
- بجٹ 23-2022؛ مختلف وزارتوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ
ماہرِ امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے

ڈاکٹر طاہر شمسی دماغ کی شریان پھٹنے کے سبب نجی اسپتال میں زیر علاج تھے
کراچی: ماہرِ امراضِ خون پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی انتقال کرگئے۔
ڈاکٹر طاہر شمسی برین ہیمرج کے باعث نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور گزشتہ کچھ روز سے وینٹیلیٹر پر زیر علاج تھے ۔
طاہر شمسی 18فروری 1962 میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے صرف 8 سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ پھر 1988 میں ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی سے گریجویشن کیا۔ انہوں نے برطانیہ سے پوسٹ گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی اور رائل کالج آف پیتھالوجسٹ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
ڈاکٹر طاہر شمسی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز NIBD کے میڈیکل ڈائریکٹر تھے اور بون میرو ٹرانسپلاٹ کے بھی ماہر تھے۔ وہ بہترین طبیب، سائنس دان، ڈین اور پروفیسر میڈیسن/کلینکل ہیماٹولوجسٹ بون میرو ٹرانسپلانٹ فزیشن تھے۔ انہوں نے 7 کتابیں بھی لکھیں، کئی ہیماٹولوجی جرنلز کے ایڈیٹر بھی رہے۔ ان کی بین الاقوامی جرائد میں 43 سے زیادہ تحقیقی اشاعتیں ہیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معروف ماہر امراضِ خون، پروفیسر ڈاکٹر طاہر شمسی، کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے طب اور تحقیق کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں، مرحوم نے بون میرو ٹرانسپلانٹ اور خون کے دیگر کینسر کے علاج میں خدمات ياد رکھی جائیں گی، اللہ تعالیٰ ڈاکٹر طاہر شمسی کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔