اسٹیٹ بینک کے سخت اقدامات کے باعث ڈالر کی پرواز رک گئی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر صرف ایک پیسہ بڑھ کر 178.04 روپے پر ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت برقرار رہی


Staff Reporter December 21, 2021
(فوٹو : فائل)

HYDERABAD: اسٹیٹ بینک کے سخت ریگولیٹری اقدامات کے باعث منگل کو دوسرے دن بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی اڑان رکی رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد صرف ایک پیسے کے اضافے سے 178.04 روپے پر بند ہوئی جبکہ اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 180 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں