5 ملی میٹر کی کتاب ہزاروں ڈالرز میں فروخت

ویب ڈیسک  منگل 21 دسمبر 2021
بیلجیئم میں نیلام ہوئی 5 ملی میٹر کی کتاب

بیلجیئم میں نیلام ہوئی 5 ملی میٹر کی کتاب

بیلجیئم: 5 ملی میٹر کی کتاب کو نیلام کرنے والے اس وقت حیران رہ گئے جب اسکی بولی 4 ہزار 739 ڈالرز تک پہنچ گئی۔

آرنبرگ نامی نیلام گھر نے بتایا کہ کتاب میں انگریزی، فرانسیسی، جرمن، ہسپانوی اور سوئیڈش زبانوں میں کیتھولک چرچ کی دعا تحریر ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کتاب ان کتابوں میں سے ایک ہے جسے جرمنی کے ایک میوزیم نے 1952 میں عالمی جنگ سے ہوئے نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے عطیہ جمع کرنے کی غرض سے صرف 100 کی تعداد میں شائع کیا تھا۔

کتاب محض 5 ملی میٹر اور 2 انچ کی ہے۔ نیلام گھر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید یہ تھی کہ کتاب حد سے حد 1700 ڈالرز میں نیلام ہوگی لیکن 4 ہزار ڈالرز سے زائد اس کی قیمت لگی جس کا سوچا بھی نہ تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔