- او آئی سی کی یایسن ملک کی عمر قید پر تشویش کا اظہار، اسیر رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ
- عمران خان صاحب! حقیقت سے کب تک بھاگیں گے؟
- حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا
- ننکانہ صاحب میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا
- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موجودگی سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ، 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری
- لانگ مارچ؛ راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
- زمینی فضا میں نیا اور انتہائی تعامل والا کیمیکل دریافت
- میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار
- سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم
- پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ، دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
- فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی
- حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے، شیخ رشید
- یوم تکبیر پر چاغی کی پکار
- آئی ایم ایف کیساتھ بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کرنے پر بات چیت
- محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ لگاتار دوسری نصف سنچری
- پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
- سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا
- بجٹ 23-2022؛ مختلف وزارتوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ
- کراچی میں دہشتگردی کاخطرہ، اہم تنصیبات نشانہ، گولہ بارود پہنچ گیا
گھانا کی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا

پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی—فوٹو: بی بی سی
افریقہ: گھانا کی پارلیمنٹ میں موبائل سے ادائیگی پر ٹیکس سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق موبائل سے ادائیگی پر ٹیکس سے متعلق مجوزہ قانون پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین گزشتہ کئی ہفتوں سے گرما گرمی جاری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی ملک جہاں مردوں کو ہفتوں، مہینوں اور برسوں بعد دفنایا جاتا ہے
اپوزیشن نےموبائل منی پےمنٹس پر 1 عشاریہ 75 فیصد ای لیوی کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کیا تھا جسے حکومت نے گزشتہ ماہ تجویز کیا اور قومی بجٹ میں پاس کرانے کی خواہش مند تھی۔
ایوان زیریں میں ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے ٹیکس پر بحث اور مجوزہ قانون پر ’ہنگامی‘ بنیادوں پر ووٹنگ کی تجویز پر متعدد اراکین پارلیمنٹ نعرے بازی کرتے ہوئے چیمبر کے سامنے جمع ہوگئے۔
چند منٹ بعد ہی پارلیمنٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے مابین تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
مزید پڑھیں: گھانا میں رقاص جنازہ برداروں کی خدمات حاصل کرنے کا انوکھا رجحان
مجوزہ قانون پر ’ہنگامی‘ ووٹنگ سے متعلق فیصلہ 18 جنوری تک ملتوی کردیا گیا۔
اس ضمن میں اقلیتی رہنما نے کہا کہ ’ہمیں یہ پیغام دینا ہے کہ ہمارے ملک میں جمہوری اقدار پروان چڑھ رہی ہیں اور آج جو کچھ پارلیمنٹ کے فلور پر ہوا وہ ناقابل یقین گناہ ہے‘۔
علاوہ ازیں گھانا کے وزیر خزانہ کے مطابق ای لیوی کی مد میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا اور ملک 2022 میں تقریباً ایک ارب ڈالر سے زائد ٹیکس وصول کرسکے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔