- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو مزید ایک ارب 53 کروڑ ڈالر قرض دے گا
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سماجی تحفظ کے پروگرام اور خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے پاکستان کو ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا جس کے لیے معاہدہ بدھ کو ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب بدھ کو اقتصادی امور ڈویژن میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر اور وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور عمر ایوب بھی موجود ہوں گے۔
معاہدے کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو فراہم کیے جانے والے ایک ارب 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے قرضے میں سے 30 کروڑ ڈالر توانائی کے شعبہ میں اصلاحات کے لیے دیئے جائیں گے جبکہ 60 کروڑ ڈالر انٹیگریٹڈ سماجی تحفظ کے ترقیاتی پروگرام (احساس) کے لیے مختص ہوں گے۔
اسی طرح 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سینٹرل ایشیاء اکنامک ٹرانسپورٹ کوریڈور ڈویلپمنٹ پروگرام کی دوسری قسط کے لیے، 38 کروڑ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ کے لیے، ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر خیبرپختونخوا سٹی امپروومنٹ انویسٹمنٹ پراجیکٹ ٹو کے لیے جبکہ 50 لاکھ ڈالر کرم تنگی انٹیگریٹڈ واٹر ریسورس ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے لیے دیئے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔