سندھ حکومت کا 27 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان

ویب ڈیسک  منگل 21 دسمبر 2021
27 دسمبرکو تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، نوٹی فکیشن - فوٹو:فائل

27 دسمبرکو تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، نوٹی فکیشن - فوٹو:فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیاہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عام تعطیل کے باعث 27 دسمبرکو تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، 27 دسمبر کو صوبائی حکومت کے ماتحت تمام دفاتربند رہیں گے تاہم لازمی خدمات کے ادارے اور کورونا ایمرجنسی کے تحت فرائض انجام دینے والے شعبہ جات میں تعطیل نہیں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔