قلات میں ایمی کرون کے 30 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

ویب ڈیسک  منگل 21 دسمبر 2021
مریضوں کے نمونے تصدیق کے لیے ارسال کردیے ہیں، انچارج کورونا آپریشن سیل (فوٹو : فائل)

مریضوں کے نمونے تصدیق کے لیے ارسال کردیے ہیں، انچارج کورونا آپریشن سیل (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: قلات میں کورونا ایمی کرون کے 30 مشتبہ مریض سامنے آگئے، حتمی تشخیص کے لیے نمونے لیبارٹری ارسال کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون پھیلنے کے خدشات سامنے آئے ہیں، قلات میں 30 مشتبہ مریض سامنے آگئے جس کے باعث طبی حلقوں میں خوف پھیل گیا۔

انچارج کورونا آپریشن سیل نے مشتبہ مریضوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریضوں کے نمونے تصدیق کے لیے این آئی ایچ ڈی بھجوائے جارہے ہیں جس کے بعد ہی کچھ کہنا درست ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔