- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
- لکی مروت؛ شادی کی تقریب میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
- اٹلی: آدھی رات کو آئسکریم کھانے پر پابندی کا بِل پیش
- ملک بھر میں مکمل پنک مون کا نظارہ
- چیمپئیز ٹرافی 2025؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
- عبداللہ غازی مزار کے پاس تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ دوڑی
قائداعظم ٹرافی؛ کے پی نے فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا
کراچی: خیبرپختونخوا نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کا ٹکٹ حاصل کر لیا جب کہ سینٹرل پنجاب کو 244 رنز سے شکست ہوگئی۔
یو بی ایل گراؤنڈ کراچی میں خیبرپختونخوا نے مشترکہ دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب کوآؤٹ کلاس کر دیا، 495کے ہدف کا تعاقب کرنے والی ناکام سائیڈ 250 رنز بنا سکی،61 رنز بنانے والے عابد علی کو دوران بیٹنگ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال جانا پڑا اور وہ دوبارہ بیٹنگ کیلیے واپس نہیں آ سکے۔
قبل ازیں سینٹرل نے بغیر کسی نقصان کے 130 رنز سے دوسری اننگز شروع کی، رضوان حسین 66 اور عابد علی 49 رنز کے ساتھ بیٹنگ کرنے کے لیے آئے،61 رنز کے ذاتی اسکور پر عابدعلی طبیعت خراب ہونے پر میدان بدر ہوگئے اور پھر واپس نہ آ سکے۔
رضوان حسین نے 67 رنز کی اننگز کھیلی،حسین طلعت نے46 رنز بنائے،اظہر علی صفر کی خفت کا شکار ہوئے،بلاول اقبال 18 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے،ثمین گل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عمران خان سینئر،افتخار احمد اور ساجد خان نے2،2وکٹیں لیں۔
دوسری جانب سندھ نے سدرن پنجاب کو 48 رنز سے شکست دے دی، 232رنز کے تعاقب میں ناکام ٹیم 183پرڈھیر ہوگئی، یوسف بابر 57، اعظم خان 25 اورنسیم شاہ 18رنز کے ساتھ نمایاں رہے،زاہد محمود نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجا،محمد اصغر نے 3اور شاہنوازدھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،5روزہ فائنل 25دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔