- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس جاری
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
ہدایت کار کبیر خان نے سلمان خان کے جھوٹ کا پول کھول دیا
ممبئی: معروف بالی ووڈ ہدایت کار کبیر خان نے سلومیاں کے جھوٹ کا پول کھول دیا۔
چند روز قبل سلمان خان نے 2015 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کا پارٹ 2 بنانے کا اعلان کرکے مداحوں کو سرپرائز کردیا تھا۔ تاہم فلم کے ہدایت کار کبیر خان کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔
حال ہی میں فلم 83 کی پروموشن کے دوران جب کبیر خان سے ’’بجرنگی بھائی جان 2‘‘ بنائے جانے کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں اس وقت صرف فلم 83 کے بارے میں بات کرنا چاہوں گا۔ جہاں تک رہی بات ’’بجرنگی بھائی جان 2‘‘ کی تو اس کا اعلان سلمان خان نے کیا تھا۔
کبیر خان نے مزید کہا ابھی تک نہ تو اسکرپٹ لکھا گیا ہے اور نہ ہی فلم کے بارے میں کوئی آئیڈیا یا خیال پیش کیا گیا ہے۔ سچ پوچھیں تو ابھی فلم کے متعلق کچھ بھی نہیں ہے جس پر ہم بات کرسکیں۔
واضح رہے کہ 2015 میں ریلیز ہوئی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ میں سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جو ایک پاکستانی بچی کو واپس اس کے ملک پہنچانے کئے لیے سرحد پار کرتا ہے۔ فلم میں کرینہ کپور اور نواز الدین صدیقی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض کبیر خان نے انجام دئیے تھے۔ اس فلم کو نہ صرف بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔