سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد میں تاخیر کا امکان

ویب ڈیسک  بدھ 22 دسمبر 2021
سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا جاری شیڈول مؤخر کردیا، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا جاری شیڈول مؤخر کردیا، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: ذرائع کے مطابق سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں نہیں ہوسکیں گے، انتخابات میں تاخیر کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد مارچ میں نہیں ہوسکے گا، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لئے تاحال کام کا آغاز نہیں ہوسکا۔

ذرائع نے بتایا کہ سندھ حکومت کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے بلدیاتی حلقہ بندیوں کا جاری شیڈول مؤخر کردیا، بلدیاتی حلقہ بندیوں کے لیے 80 روز درکار ہوں گے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا ترمیمی مسودہ تاحال گزٹ نہیں ہوسکا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔