- گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل
- کورونا کے نو مریض انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد872 ہوگئی
- ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند
- الیکشن کمیشن؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل
- برطانیہ میں 44 وزرا اورمشیر مستعفی،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا
- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
- اسٹیٹ بینک کی IFRS9 کے نفاذ کیلیے حتمی ہدایات جاری
- منٰی میں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری
- زمینی ممالیوں کی نصف اقسام کے جسموں میں پلاسٹک کا انکشاف
- برآمدی شعبوں کا سپر ٹیکس فی الفور واپس لینے کا مطالبہ
- تارکین وطن کو 15 ہزار ڈالرتک ذاتی سامان بغیر ڈیوٹی لانے کی اجازت کا فیصلہ
- عمران ریاض اٹک مقدمے سے رہا، چکوال پولیس نے گرفتارکرلیا
شاہ رخ ڈپریشن کا کیسے شکار ہوئے، کنگ خان نے بتا دیا

اداکار اکثر اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں - فوٹو:فائل
ممبئی: زندگی میں چھوٹے چھوٹے واقعات و حادثات انسان کو ڈپریشن میں مبتلا کر دیتے ہیں اور یہی معاملہ عام لوگوں کی طرح اداکاروں کے ساتھ بھی ہے۔
بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان ان اداکاروں کی فہرست میں شمار کیے جاتے ہیں جو کبھی اظہار رائے سے نہیں گھبراتے۔ شاہ رخ خان اکثر اپنے تلخ ماضی سے متعلق بات کر کے لوگوں کو آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں اداکار نے بتایا تھا کہ کس طرح کندھے کی چوٹ ان کے لیے ذہنی تناؤ کا سبب بنی۔
یہ بھی پڑھیں: وہ سپرہٹ فلمیں جن میں شاہ رخ خان نے کام کرنا پسند نہ کیا
ماضی قریب میں شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری اور ضمانت کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آنے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے۔ اس کے بعد اداکار کو ایک کمپنی کی تقریب میں دیکھا گیا۔ اس وقت شاہ رخ خان جاسوسی پر مبنی فلم ’پٹھان‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں جس کی ریلیز 2022ء میں متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوہی چاؤلہ کا شاہ رخ خان کے نام پر 500 درخت لگانے کا اعلان
ماضی میں شاہ رخ خان نے کندھے پر لگنے والی چوٹ کے سبب ذہنی تناؤ کا شکار ہونے اور پھر اس سے باہر نکلنے سے متعلق کھل کر بات کی۔ بھارتی نیوز ایجنسی ’اے این آئی‘ سے بات چیت کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ کندھے پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میری صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس کے باعث میں شدید ذہنی تناؤ کا شکار رہا، تاہم اب میں اس کیفیت میں مبتلا نہیں ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔