ٹک ٹاک نے ویڈیوز کے لیے ’ری پوسٹ‘ آپشن پرغورشروع کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 24 دسمبر 2021
ٹک ٹاک نے ویڈیو کلپس ری پوسٹ کرنے کی تجویز کی جانچ شروع کردی ۔ فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا ٹوڈے

ٹک ٹاک نے ویڈیو کلپس ری پوسٹ کرنے کی تجویز کی جانچ شروع کردی ۔ فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا ٹوڈے

بیجنگ: ایک دلچسپ خبریہ آئی ہے کہ ٹک ٹاک نے بھی ری ٹویٹ کی طرح ’ری پوسٹ‘ کا فیچرکی آزمائش شروع کردی ہے۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کلپس کو مزید پھیلانا چاہتا ہے تاکہ فالوورز کے لیے بہتر مواد پیش کیا جاسکے۔

اس ضمن میں ایک صارف نے ری پوسٹ بٹن کا اسکرین شاٹ بھی پیش کیا ہے جو دیگر کئی صارفین کو بھی دکھائی دیا ہے۔ اس میں آپ چاہیں تو ایک شخص یا تمام فالوورز تک اسے ری پوسٹ کرسکیں گے۔ اس طرح آپ کے رابطے کے لوگ آپ کا شیئرکردہ کلپ دیکھ سکتے ہیں۔ فیس بک کی طرح آپ اس میں اپنی رائے بھی لکھ سکتے ہیں۔

اگرچہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ری پوسٹ کے اس آپشن سے مطمیئن نہیں اور اس کے منفی اثرات کو محسوس کرچکے ہیں لیکن عین اسی تناظر میں ٹک ٹاک اس آپشن کو استعمال کرنے پر غور کررہا ہے بالخصوص کورونا وبا میں غلط فہمیاں اسی سے پروان چڑھی ہیں۔ ٹک ٹاک اس فیچر کے ذریعے ویڈیو کو مزید پھیلانے کا خواہشمند ہے۔

ٹک ٹاک نے اس کے لیے تمام افراد کے علاوہ ایک یا کئی دوستوں کو ری پوسٹ کا آپشن منتخب کیا ہے کیونکہ لوگ ایک دوسرے سے واقف ہوتے ہیں اور ویڈیو پر تبصرہ کرسکتےہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔