- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
کووڈ 19 کے خلاف ایک اور گولی ہنگامی استعمال کیلیے منظور

امریکی ادارے ایف ڈی اے نے فائزر کی دوا پیکسلووڈ کے استعمال کی منظوری دیدی ہے جو کورونا کے خلاف دنیا کی پہلی کھائی جانے والی دوا بھی ہے۔ فوٹو: بشکریہ فائزر
واشنگٹن: امریکی ادارے ’فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن‘ (ایف ڈی اے) نے کورونا کے خلاف کھائی جانے والی، دنیا کی دوسری گولی کو ہنگامی استعمال کےلیے منظور کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ کووِڈ 19 کا علاج کرنے والی پہلی گولی ’مرک‘ کمپنی کی تیار کردہ ’مولنوپراویر‘ ہے جسے پچھلے مہینے برطانیہ میں استعمال کےلیے منظور کیا جاچکا ہے۔
گزشتہ روز امریکا میں منظور ہونے والی گولی ’پیکسلووِڈ‘ کو فائزر کمپنی نے تیار کیا ہے جو کووِڈ 19 کا علاج کرنے کےلیے دنیا کی دوسری، جبکہ امریکا میں منظور ہونے والی پہلی دوا ہے۔ اسے 12 سال یا زیادہ عمر کے ایسے افراد استعمال کرسکیں گے جن میں کووڈ 19 کی کیفیات درمیانی اور شدید نوعیت کی ہوں، اور انہیں اسپتال لے جانا ضروری ہو۔
ایف ڈی اے سے وابستہ سائنسداں ڈاکٹر پیٹریزیا کیوازونی نے بتایا کہ یہ بدلتے ہوئے وائرس کے تناظر میں اہم پیشرفت بھی ہے۔ اس طرح نسبتاً زیادہ خطرے سے دوچار مریضوں کے تحفظ میں اس کھائی جانے والی دوا کا کردار بہت اہم ہوسکتا ہے۔ البتہ انہوں ںے زور دے کر کہا کہ یہ گولی کسی بھی طرح ویکسین کا متبادل نہیں بلکہ یہ ایمرجنسی میں ہی استعمال کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب کمپنی نے کہا ہے کہ اب منظوری کے بعد پورے امریکا کو یہ دوا فوری طور پر فراہم کرنے کے تمام انتطامات مکمل ہیں جس کےلیے بڑے پیمانے پر پیداوار کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
فائزر کی سی ای او البرٹا بورلا نے کہا کہ ابتدائی تجربات میں اس نے اسپتالوں کی بھرتی اور اموات کو بہت حد تک کم کیا ہے۔ اسے گھر بیٹھے استعمال کرنے سے اسپتالوں پر کووِڈ 19 کے مریضوں کا بوجھ خاطر خواہ حد تک کم ہوسکے گا۔
فائزر نے کہا ہے کہ طبی (کلینیکل) آزمائشوں میں پیکسلووڈ کی افادیت 89 فیصد دیکھی گئی ہے۔ بالخصوص بلند خطرے سے دوچار افراد کو اسپتال اور تکلیف دہ موت سے بچانے میں اس کا کردار اہم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔