سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 سالہ بچی جاں بحق

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 23 دسمبر 2021
 اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو : فائل

اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو حراست میں لے لیا۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سیکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں 4 سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پٹرول پمپ پاکستان میڈیکل اسٹور کے قریب فائرنگ سے 4 سالہ بچی زخمی ہوگئی جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 4 سالہ حرمین دختر ممتاز کے نام سے کی گئی۔

واقعے کے مطابق پاکستان میڈیکل اسٹور اینڈ مارٹ کے قریب موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکو مارٹ سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جبکہ زخمی ڈاکوئوں اور سیکیورٹی گارڈ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں راہ گیر بچی سر میں گولی لگنے سے زخمی ہوئی تھی۔

پولیس نے زخمی حالت میں پکڑے جانے والے ڈاکو پیار علی سے اسلحہ ، لوٹی گئی رقم 50 ہزار روپے اور دیگر سامان برآمد کر لیا ، ڈاکو کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔