- عمران نے خود کو اور اپنی حکومت کو بچانے کے لیے این آر او مانگا، وزیراعظم
- مجرم امپورٹڈ حکومت نے آزادی مارچ کے شرکاء کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی، عمران خان
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
- 11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناء
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 538 میگاواٹ سے تجاوز کرگیا
- ٹائٹل کے قریب خالی ہاتھ رہنے پر کوہلی کو شائقین نے ’چوکلی‘ بنادیا
- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- حکومت نے چند درآمدی اشیا کی درآمد پر پابندی ختم کردی
- چیمپیئنز لیگ فائنل میں ریال میڈرڈ فاتح، لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ جاری
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
ٹک ٹاک، گوگل کو شکست دے کر پہلے نمبر پر آگئی

یہ پہلی بار ہے کہ جب کسی غیر امریکی ویب سائٹ نے دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)
بیجنگ / کیلیفورنیا: ٹک ٹاک نے گوگل کو شکست دے کر دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹ کا تاج اپنے سر پر سجا لیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاک ایک چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے جہاں صارفین مختصر ویڈیوز کی شکل میں ہر طرح کا مواد تخلیق کرکے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
’ٹک ٹاک ایپ‘ اسی ویب سائٹ تک رسائی اور ویڈیو شیئرنگ کےلیے بنائی گئی ہے۔
ٹک ٹاک کے مقبول ترین ہونے کا انکشاف ’کلاؤڈ فلیئر بلاگ‘ پر ایک حالیہ پوسٹ میں کیا گیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے مطابق، 2020 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سائٹس میں ٹک ٹاک اوسطاً ساتویں نمبر پر رہی لیکن موجودہ سال میں اس کی مقبولیت بہت تیزی سے بڑھتی رہی، یہاں تک کہ نومبر 2021 کے اختتام تک یہ گوگل کو واضح شکست دے کر دنیا کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ بھی بن گئی۔
اس سے پہلے ستمبر 2021 میں ’والارُو میڈیا‘ پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹک ٹاک نہ صرف دنیا بھر میں، بلکہ امریکا میں بھی تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ بن چکی ہے جسے ہر عمر کے لوگ استعمال کررہے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’بائٹ ڈانس‘ نے 2018 میں ’میوزکلی‘ ایپ خریدلی اور اسے اپنے مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ڈوئیان‘ کے ساتھ ضم کرکے ’ٹک ٹاک‘ ایپ لانچ کردی جس نے صرف ایک سال میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے۔
اس وقت نہ صرف انفرادی صارفین بلکہ عالمی ادارہ صحت جیسے بڑے اور بین الاقوامی اداروں تک نے ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس بنائے ہوئے ہیں۔
ویب سائٹ ’گزموڈو‘ کے مطابق، انٹرنیٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب کوئی چینی ویب سائٹ، دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی قرار دی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔