کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 23 دسمبر 2021
کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے، جس پر 3 جنوری 2022 کو سماعت ہوگی۔  فوٹو:فائل

کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے، جس پر 3 جنوری 2022 کو سماعت ہوگی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد / کراچی: کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے شہریوں کے لیے بری خبر ہے، کیوں کہ کے الیکٹرک کے ٹیرف میں 5 روپے 49 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، اس حوالے سے کے الیکٹرک نے نیپرا کو سمری بھجوا دی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 3 جنوری 2022 کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں نومبر کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 31 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی گئی ہے، اور  سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 5 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جب کہ جولائی سے ستمبر تک کی سہہ ماہی کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مانگا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔