ہالی وڈ اداکار جیمز فرانکو کا طالبات کیساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا اعتراف

ویب ڈیسک  جمعرات 23 دسمبر 2021
ماضی میں پڑنے والی بُری عادتوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اداکار - فوٹو:فائل

ماضی میں پڑنے والی بُری عادتوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، اداکار - فوٹو:فائل

کیلفورنیا: امریکا سے تعلق رکھنے والے ہالی وڈ کے معروف اداکار جیمز فرانکو نے طالبات کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

ہفتہ وار پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فلم ’اسپائیڈر مین‘ کے اداکار جیمز فرانکو نے بتایا کہ اسکول میں بطور ٹیچر کئی طالبات سے میرے جنسی تعلقات قائم تھے اور میں جنسی لت کا شکار ہوگیا تھا۔

جیمز فرانکو نے کہا کہ میں اس وقت سوچتا تھا کہ اگر یہ سب طالبات کی رضامندی سے ہو رہا ہے تو پھر ٹھیک ہے، اُس وقت میں زیادہ سمجھدار بھی نہیں تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ماضی میں پڑنے والی بُری عادتوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، میں اسکول میں بطور ٹیچر اس لیے نہیں گیا تھا کہ طالبات سے جنسی تعلقات قائم کروں گا۔

خیال رہے کہ 2019ء میں دو خواتین نے جیمز فرانکو کے خلاف جنسی زیادتی کا کیس دائر کیا تھا اور آج اداکار نے طالبات سے جنسی تعلقات استوار کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ جمیز پر الزام ہے کہ وہ اداکاراؤں کو جنسی تعلق کے لیے راغب کر کے ان کا جنسی استحصال کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔