پاکستان نے افغانستان سے متعدد اشیا منگوانے پر عائد ڈیوٹی میں کمی کردی

ارشاد انصاری  جمعرات 23 دسمبر 2021
ان تمام چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2022ء تک ہوگا، مقررہ میعاد تک افغانستان سے یہ اشیاء بغیر کسٹمز ڈیوٹی و ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کے منگوائی جاسکیں گی (فوٹو : فائل)

ان تمام چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2022ء تک ہوگا، مقررہ میعاد تک افغانستان سے یہ اشیاء بغیر کسٹمز ڈیوٹی و ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کے منگوائی جاسکیں گی (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان سے ماربل، مونگ پھلی، شکر قندی، آلو، مسالہ جات، کوئلہ، تارکول، اراروٹ، جنسنگ روٹ سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر عائد کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی پر چھوٹ دے دی۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تین نوٹی فکیشن جاری کردئیے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان سے ماربل، شکر قندی، آلو، مسالہ جات، کوئلہ، تارکول، اراروٹ، جنسنگ روٹ، فارما سیوٹیکل اور صنعتی یونٹس میں بطور خام مال استعمال ہونے والی مختلف جڑی بوٹیوں، مختلف اقسام کے بیج سمیت دیگر اشیاء کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔

ان تمام چھوٹ کا اطلاق 30 جون 2022ء تک ہوگا، مقررہ میعاد تک افغانستان سے یہ اشیاء بغیر کسٹمز ڈیوٹی و ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کے منگوائی جاسکیں گی جبکہ مونگ پھلی کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح بھی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔