کراچی میں بوندا باندی کا امکان

اگلے چند روز کم سے کم پارہ 16 سے 18 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter December 23, 2021
(فوٹو: فائل)

لاہور: شہر قائد میں اگلے 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور جمعہ کو بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز کے دوران شہر میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے، اس دوران صبح کے وقت فضاؤں پر دھند اور کہر چھاسکتی، جمعہ کو شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور پھوار ہوسکتی ہے۔

اگلے چند روز کے دوران کم سے کم پارہ 16 سے 18 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔ چند روز کے دوران شہر میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو کم سے کم درجہ حرارت 18.5 اور زیادہ سے زیادہ 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صبح کے وقت دھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 2 کلومیٹررہ گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں