- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ، 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری
- لانگ مارچ؛ راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
- زمینی فضا میں نیا اور انتہائی تعامل والا کیمیکل دریافت
- میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار
- سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم
- پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ، دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
- فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی
- حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے، شیخ رشید
- یوم تکبیر پر چاغی کی پکار
- آئی ایم ایف کیساتھ بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کرنے پر بات چیت
- محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ لگاتار دوسری نصف سنچری
- پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
- سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا
- بجٹ 23-2022؛ مختلف وزارتوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ
- کراچی میں دہشتگردی کاخطرہ، اہم تنصیبات نشانہ، گولہ بارود پہنچ گیا
- ڈیوڈ وارنر کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹیاں رونے لگیں، ویڈیو وائرل
- بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ نے کارتھک کا دل جیت لیا
- ملتان میں میدان سجانے کیلیے حکومتی گرین سگنل کا انتظار طویل
- انتخابی اصلاحات، نیب قوانین میں ترامیم مسترد، سراج الحق
- شہر میں آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات بڑھ گئے
چکھو ٹی وی: ویڈیو میں موجود کھانے کا ذائقہ اسکرین پر محسوس کیجئے

جاپانی پروفیسر نے اسکرین پر نظر آنے والے دس مختلف ذائقوں کو زبان پر محسوس کرنے والا ایک ٹی وی بنایا ہے۔ فوٹو: بی بی سی
ٹوکیو: چاکلیٹ ہو، نمکین کھانا ہویا شربت اب اگر ٹی وی پر نظر آنے والی اشیائے خور و نوش کا ذائقہ آپ اسکرین چاٹ کر محسوس کرسکتے ہیں۔
جاپانی کی میجی یونیورسٹی سے وابستہ پروفیسر ہومائی میاشیٹا نے ایک ٹی وی تیار کیا ہے جس کی اسکرین پر نمودار ہونے والے کھانوں کے ذائقے کو اسکرین چاٹ کر محسوس کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اسے ’ٹیسٹ دی ٹی وی‘ کا نام دیا ہے۔ اس میں ابتدائی طور پر دس ڈبےلگئے گئے ہیں جو اسکرین پر ذائقے کی پھوار اس وقت کرتے ہیں جب جب ٹی وی پر وہ شے دکھائی دیتی ہے خواہ وہ چاکلیٹ ہو یا کوئی اور شے کیوں نہ ہو۔
ٹی وی پر ایک صاف اور جراثیم سے پاک اسکرین فلم لگائی گئی ہے۔ پروفیسر ہومائی کے مطابق اس کا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ دور بیٹھے باورچی اور شیف پکائی جانے والی شے کا ذائقہ اپنی زبان سے محسوس کرسکیں گے۔ یوں اس ٹی وی کا مستقبل بہت روشن ہے۔
کووڈ وبا کے دوران ہومائی کے ذہن میں خیال ابھرا کہ باہر کھانے کے عادی گھروں تک محصور ہیں۔ اگرچہ وہ باہر کا کھانا نہیں کھاسکتے لیکن انہیں چکھنے کا انتظام تو کیا جاسکتا ہے۔ اسی سوچ کے تحت انہوں نے ریموٹ ذائقہ بتانے والا ٹی وی بنایا ہے۔ اس میں دیگر کھانوں کے ذائقے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔
ڈاؤن لوڈ ہونے والے ذائقوں کو انہوں نے ’ٹیسٹ کونٹینٹ‘ کا نام دیا ہے جو ایک نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی بھی ہے۔ اس سے قبل پروفیسر ہومائی نے ایک ایسا کانٹا بنایا تھا جس سے کھانا کھاتے ہوئے اس کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کھانے کے کانٹے میں برقی رو کی ہلکی سرگرمی سے کھانا قدرے مزے دار ہوجاتا ہے۔
پروفیسر ہومائی کی ٹی وی اسکرین پر جب چاکلیٹ نمودار ہوئی تو ایک خاتون صحافی نے چاٹ کر کہا کہ یہ واقعی میٹھی چاکلیٹ کا ذائقہ ہے۔ اس ایجاد کی قیمت لگ بھگ 800 سے 900 ڈالر ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔