نیویارک پولیس کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹربن گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 24 دسمبر 2021
عدیل رانا کو اس سے قبل کیپٹن کے عہدے پرترقی دی گئی تھی:فوٹو:انٹرنیٹ

عدیل رانا کو اس سے قبل کیپٹن کے عہدے پرترقی دی گئی تھی:فوٹو:انٹرنیٹ

 نیویارک: امریکی شہرنیویارک کی پولیس کی تاریخ میں پہلی بارپاکستانی نژاد ڈپٹی انسپکٹربن گئے۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مسلم آفیسرز سوسائٹی کے ٹوئٹ کے مطابق نیویارک پولیس کی تاریخ میں کسی پاکستانی نژاد امریکی کے ڈپٹی انسپکٹرکے عہدے تک پہنچنے کا یہ پہلا موقع ہے۔

عدیل  رانا کوکیپٹن کے عہدے سے ترقی دے کرڈپٹی انسپکٹربنایا گیا ہے۔ عدیل رانا کا تعلق پاکستان کے شہرفیصل آباد سے ہے۔ عدیل رانا پہلے امریکی مسلمان کمانڈنگ افسربھی رہ چکے ہیں۔

امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ڈپٹی انسپکٹرنیویارک پولیس کا عہدہ سنبھالنے پرعدیل رانا کومبارکباد پیش کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔