مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی، کشمیری نوجوان شہید

ویب ڈیسک  جمعـء 24 دسمبر 2021
سرینگرمیں لوگوں کونمازجمعہ سے روکنے کے لئے مختلف سڑکیں بندکردی گئیں:فوٹو:فائل

سرینگرمیں لوگوں کونمازجمعہ سے روکنے کے لئے مختلف سڑکیں بندکردی گئیں:فوٹو:فائل

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔بھارتی فورسزکی فائرنگ سے ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فوج نے اننت ناگ کا محاصرہ کرلیا۔ نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فورسزنے فائرنگ کرکے ایک نہتے کشمیری نوجوان کوشہید کردیا۔ بھارتی فوجی گھروں میں گھس گئے اورخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔ اننت ناگ اورقریبی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔

سرینگرمیں لوگوں کوجامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کےلئے بھارتی فورسز نے مختلف سڑکوں کی ناکہ بندی کردی۔ جامع مسجد اوراطراف کی سڑکوں کوخاردارتارلگا کربند کردیا گیا ہے اوراضافی فورسزتعینات کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔