- عمران خان صاحب! حقیقت سے کب تک بھاگیں گے؟
- حکومتی اتحاد نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق کرلیا
- ننکانہ صاحب میں بھائی نے 2 بہنوں کو قتل کردیا
- ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل میں موجودگی سے متعلق اہم رپورٹ سامنے آگئی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 780 میگاواٹ، 8 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ جاری
- لانگ مارچ؛ راولپنڈی میں اگلے 6 روز تک سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ
- زمینی فضا میں نیا اور انتہائی تعامل والا کیمیکل دریافت
- میراڈونا کے نام سے منسوب جہاز قطر فٹبال ورلڈکپ کیلئے اڑان بھرنے کو تیار
- سرکاری خزانے سے ایک دھیلا تنخواہ نہیں لی، پیٹرول تک اپنے پاس سے ڈلواتا ہوں، وزیراعظم
- پاکستانی کوہ پیماؤں کا کارنامہ، دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی سرکرلی
- فرانس نے سوئمنگ پولز میں برکینی پہننے پر پابندی عائد کردی
- حکومت کرنے والے اپنےکیسز ختم نہیں کراسکیں گے جلد جیل جائیں گے، شیخ رشید
- یوم تکبیر پر چاغی کی پکار
- آئی ایم ایف کیساتھ بجلی 7 روپے یونٹ مہنگی کرنے پر بات چیت
- محمد رضوان کی ٹی20 بلاسٹ چیمپئین شپ لگاتار دوسری نصف سنچری
- پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 24 برس مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
- سورج آج خانہ کعبہ کے عین اوپرہوگا
- بجٹ 23-2022؛ مختلف وزارتوں کے ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کا فیصلہ
- کراچی میں دہشتگردی کاخطرہ، اہم تنصیبات نشانہ، گولہ بارود پہنچ گیا
- ڈیوڈ وارنر کے جلد آؤٹ ہونے پر بیٹیاں رونے لگیں، ویڈیو وائرل
خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی ہونے کا امکان

خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 16جنوری کوشیڈول ہے:فوٹو:فائل
خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے خیبرپختون خوا میں 16 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کوملتوی کرانے کے لئے الیکشن کمیشن سےرابطہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق مشاورت شروع کردی ہے۔
موسمی حالات کے باعث بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ مارچ میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں ملاکنڈ اور ہزارہ کے پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ دسمبر اور جنوری میں ان علاقوں میں برف باری ہوتی ہے اور موسم سرد ہونے کے باعث ان علاقوں کی اکثریتی آبادی میدانی علاقوں کا رخ کرتی ہے۔
صوبائی وزیرکے مطابق ان حالات میں الیکشن کے انعقاد سے آبادی کا بڑا حصہ ووٹ کے حق سے محروم ہوجائے گا۔ پی ٹی آئی ملاکنڈ تنظیم نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے اور الیکشن ملتوی کرنے کے حوالے سے درخواست کی تاہم الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا اگر انتخابات مارچ تک ملتوی کیے جائیں تو تمام لوگوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔