کراچی کے ایک اور نالے میں گیس دھماکا، 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 24 دسمبر 2021
زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

 کراچی: محمود آباد میں نالے میں گیس دھماکے سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محمود آباد گیٹ کے قریب نالے میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ بم ڈسپوزل یونٹ اور دیگر ٹیموں کو طلب کرکے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث موٹر سائیکل کی ایک دکان تباہ ہوگئی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے بتایا کہ جس مقام پر دھماکا ہوا وہاں سوئی گیس کی لیکیج بھی تھی تاہم ممکنہ طور پر سوئی گیس اور سیوریج کے نالے میں جمع ہونے والے گیس کے پریشر کے باعث دھماکا ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔