وزیراعلیٰ پنجاب کی یوم قائد اور کرسمس پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

ویب ڈیسک  جمعـء 24 دسمبر 2021
چرچوں، مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،عثمان بزدار

چرچوں، مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے،عثمان بزدار

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی خوشیاں آزادانہ اور پر امن ماحول میں منانے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، کرسمس اور یوم قائدؒ پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اٹھایا جائے، یوم قائدؒ اور کرسمس کی تقریبات کے حوالے سے وضع کردہ سیکورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ سے بڑھ کر کوئی اور ترجیح نہیں ہو سکتی، چرچوں، مارکیٹوں، بازاروں اور پارکوں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے، ضرورت کے مطابق اضافی نفری بھی تعینات کی جائے، پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے د شمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے ہمہ وقت چوکس رہیں، یوم قائدؒ اور کرسمس کے حوالے سے وضع کردہ سیکورٹی پلان کی موثر مانیٹرنگ کی جائے، پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔