سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ

ویب ڈیسک  جمعـء 24 دسمبر 2021
فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 126150 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 126150 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

 کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1810 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450 روپے اور 386 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 126150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 108153 روپے ہوگئی۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1460 روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1251.71 روپے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔