بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش، ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 دسمبر 2021
یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب کا انعقاد - فوٹو:فائل

یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب کا انعقاد - فوٹو:فائل

 کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بانی  پاکستان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قائد اعظم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہوئیں۔ ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔