- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
سندھ بھر میں مہاجر ثقافتی دن منایا گیا، ریلیاں و تقاریب کا انعقاد
کراچی: سندھ کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی جمعے کو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا۔
سندھ کے مختلف شہروں کی طرح کراچی میں بھی جمعے کو مہاجر کلچر ڈے منایا گیا۔ ریلیاں نکالی گئیں ،جامعات میں تقاریب کاانعقاد کیاگیا، نوجوانان مہاجر کے تحت کریم آباد سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت آرگنائزر زوہیب اعظم، حسن خان، عمیر مصودی نے کی۔ سیکڑوں نوجوان ریلی میں شریک تھے۔ شر کا نے مہاجر ڈے کی مناسبت سے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔
مزار قائد پر خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا کہ مہاجر حقوق کے لیے ایک ہونا ہوگا 2 سال سے نوجوان کامیاب مہاجر کلچر ڈے منا رہے ہیں ان کومبارک دیتا ہوں۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ تمام مہاجروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہمیں اقلیت کا طعنہ دینے والے سن لیں ہم نے تمہیں بولنا سکھایا ہم نے تمہیں سندھ میں رہنا سکھایا جب طالبان سے بات ہوسکتی تو سب سے بات ہوسکتی ہے، ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا کہ نوجوان قوم کا سپاہی ہے ،مہاجر قوم سب سے تعلیم یافتہ ہے، مہاجر سب سے زیادہ طاقتور ہے سپر پاور مہاجر پاور مہاجر کلچر ہمیشہ زندہ رہے گا۔
ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار آج ایک رہنما بولتا ہے گھبرانا نہیں ہے ہمارے آباؤ اجداد نے ملک بنانا شروع کیا تو کہا تھا گھبرانا نہیں اور ملک بنادیا جو ملک کے حالات ہیں اس میں ہمارا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔
دوسری جانب ٹیم مہاجر پاکستان کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب پر مہاجر ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف رہنماؤں نے خطاب کیا، آرگنائزر احسن قریشی نے کہا کہ مہاجر ڈے پر مہاجروں کو متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
ہر قوم اپنا ثقافت کا دن مناتی ہے،ہمارا مقصد بھی اپنی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے مہاجر کلچر ڈے ریلی کا آغاز کریم آباد سے کیا گیا جو براستہ تین ہٹی گرومندر سے ہوتی ہوئی مزار قائد پر اختتام پذیر ہو ئی مختلف مقامات پر کیمپ لگائے گئے جہاں ریلی کے شرکا پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔