- پی ٹی آئی دورِ حکومت کے ’بلین ٹری سونامی‘ منصوبے کے آڈٹ کا فیصلہ
- کراچی میں رات کی لوڈشیڈنگ جلد ختم ہوجائے گی، کے الیکٹرک
- بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات، پی ٹی آئی رہنما نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
- وزارت خزانہ نے مزید مہنگائی کا عندیہ دیدیا
- پھل فروش سے بھتہ طلب کی ویڈیو وائرل، سب انسپکٹرسمیت 2 پولیس اہلکار معطل
- نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں صرف احسن اقبال کو ملزم کیوں بنایا؟ عدالت کا نیب سے سوال
- پشاور ہائیکورٹ کا لمپی اسکن کیسز میں اضافے کا نوٹس
- سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا
- ذو الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 10 جولائی کو ہوگی
- بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو دیا گیا ریلیف ختم، نئی ترمیم منظور
- خطے میں امن کیلئے عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون کیلئے پرعزم ہیں، آرمی چیف
- بلوچستان میں بدترین لوڈشیڈنگ کے معاملے پر اپوزیشن کا اجلاس سے واک آؤٹ
- طیارے سے پرندہ ٹکرانے کی کتنے واقعات رونما ہوئے؟ سول ایوی ایشن کے اعداد و شمار جاری
- قومی اسمبلی سے فنانس بل 23-2022 کثرت رائے منظور
- بجلی بحالی میں تاخیرپرتین افسران معطل
- مالی سال 22-2021 کیلئے 8 کھرب کے اضافی اخراجات کا ضمنی بجٹ منظور
- لاہور میں یونیورسٹی طالبہ نے بلندی سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی
- لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی مستقلی سے متعلق اجلاس بغیر نتیجہ ملتوی
- مون سون بارشوں کا سسٹم پاکستان داخل، آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
- یکم جولائی کوتمام بینک عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے،اسٹیٹ بینک
قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ کا زبردست خراج عقیدت

یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں، ترجمان پاک فضائیہ فوٹواسکرین گریب
اسلام آباد: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش پر پاک فضائیہ نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے قائداعظم کے یوم پیدائش پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلم کا اجراء کیا ہے۔
دستاویزی فلم میں قائداعظم کو برصغیر کے مظلوم مسلمانوں کے لیے بطور امید اجاگر کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناحؒ امید کی روشن کرن تھے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک قوم کی طرح متحد کر کے علیحدہ و آزاد وطن حاصل کیا۔
ترجمان پاک فضائیہ نے کہا یہ قائداعظم کی انتھک کاوشوں کا ہی ثمر ہے کہ آج ہم آزاد مملکت میں سانس لے رہے ہیں۔ قائداعظم نے جمہوریت، آزادی، مساوات، رواداری، سماجی انصاف کے اصولوں پر ریاست کا تصور دیا، بنیاد رکھی۔ پاک فضائیہ کو ’’کوئی مقابل نہیں‘‘ کا پائیدار وژن بھی دیا۔ قائد کا نظریہ، وژن، ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط کے رہنما اصول، عظیم قوم بننے کے سفر میں مشعل راہ ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔