ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  ہفتہ 25 دسمبر 2021
آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، فواد چوہدری، وزیر اطلاعات (فوٹو : فائل)

آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، فواد چوہدری، وزیر اطلاعات (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جو لوگ وطن واپسی کے لئے ڈیلوں کا انتظار کریں وہ سیاست میں ہمیشہ بونے ہی رہیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں، لیکن کوئی بوٹ آگے نہیں کر رہا، آپ پاکستان کا تاریک دور ہیں، ہواؤں کا رخ اب آپ کا نہیں، جب روشنی ہو جائے تو تاریکی ختم ہو جاتی ہے، پاکستان میں یہی ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔